24 جنوری 2021 - 20:20
ڈنمارک کی ایک مسجد پر نسل پرستانہ حملہ

جرمنی کی سرحد کے قریب واقع ایک مسجد کواسلامو فوبک حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ڈنمارک-جرمنی کی سرحد کے قریب واقع ایک مسجد کواسلامو فوبک حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ اسلاموفوبک حملہ اس وقت ہوا جب کسی نامعلوم شخص نے مسجد کی دیواروں پر توہین آمیز الفاظ لکھے۔

مسجد ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا: "میں جمعہ کی شام 6 بجے مسجد سے نکلا تھا ، اور جب میں ہفتے کے روز صبح گیارہ بجے مسجد میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ مسجد کی دیواروں پر قرآن پاک کے بارے میں توہین آمیز تحریریں لکھی ہوئی ہیں۔"

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، ڈنمارک میں ترک اسلامی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام یہ مسجد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے اور اس نے اپنی سرگرمیاں بہت کم کردی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲