21 نومبر 2020 - 19:15
 علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت

مرحوم علامہ خادم رضوی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آواز اور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان زاہد آخونزادہ نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ خادم رضوی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آواز اور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔ خادم حسین رضوی کی ناموس رسالت اور ختم نبوت کے لئے خدمات تاریخ کا حصہ رہیں گی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر ان کے لواحقین و پسماندگان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲