2 نومبر 2020 - 11:07
ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا قاضی سید نیاز نقوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اس انقلابی عالم دین نے اسلامی مذاہب میں اتحاد کے قیام کی راہ میں جد و جہد کرنے کے علاوہ، ابتدائے انقلاب میں ایران کے بعض صوبوں میں اسلامی انقلاب کی عدالتوں کے ساتھ اچھا تعاون کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے تعزیتی پیغام دیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی کے انتقال پر تسلیت پیش کرتا ہوں۔
اس انقلابی عالم دین نے اسلامی مذاہب میں اتحاد کے قیام کی راہ میں جد و جہد کرنے کے علاوہ، ابتدائے انقلاب میں ایران کے بعض صوبوں میں اسلامی انقلاب کی عدالتوں کے ساتھ اچھا تعاون کیا اور اس انقلابی ادارے میں اچھی خدمات پیش کیں۔
خداوند متعال سے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔
سید ابراہیم رئیسی

خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن اور اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی ۲۹ نومبر ۲۰۲۰ جمعرات کو کرونا بیماری کی وجہ سے قم کے ہسپتال امیر المومنین (ع) میں دم توڑ گئے۔

.........

242