اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جلالی نے جمعہ کو ماسکو میں ’روسیا سیگوڈنیا‘ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "ایران اور روس کورونا ویکسین بنانے کے میدان میں تعاون کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ روس میں براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ ’کرل دمتریف‘ سے بات چیت ہوئی ہے ، اور دونوں ممالک کے عہدیداروں نے متعدد مشاورت کی ہے۔ ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہم کورونا ویکسین کی تیاری کے شعبے میں تعاون کریں گے۔
روس میں کورونا ویکسین، اسپاٹونک نام سے ایک ماہ قبل اندراج کی گئی اور اسے روس کے مختلف شہروں میں منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲