اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ جن مشکلات اور پر یشانیوں کا سامنا کر رہی ہے اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سب کلمہ گو کفر کے مقابل میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں ہر چند کے امت مسلمہ مختلف فقہی اور نظر یاتی طبقات میں تقسیم ہیں لیکن مسلمات عقائد ایک ہیں تو حید ،نبوت ،عقیدہ ختم نبوت اور قیامت وہ اصول ہیں جس پر ہر طبقاء اسلام متفق ہے دیگر معاملات ہر طبقاء اپنے عقائد کے مطابق ادا کر رہا ہے ضرورت اس آمر کی ہے اپنا عقیدہ چھوڑو مت اور دوسرے کا عقیدہ چھیڑو مت۔ علامہ رضی جعفر نقوی کا مذید کہنا تھا دنیا کے تمام مسلمانوں کو چائیے کہ وہ ایک قدم آگے بڑ ھائیں اور تمام امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے مجالس ہو یا نماز جمعہ کے خطبات اُس میں محبت اخوت اور بھائی چارگی کا پیغام عام کیا جائے ہمارے اس اقدام سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان کا میابی کے مراحل طے کرتے رہیں گے اور دشمن اسلام اپنی تمام شازشوں میں ناکام ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲