31 اگست 2020 - 15:57

ایران کے ایک کوہ پیما نے عراقی کردستان کے سب سے اونچے پہاڑ شیخادار کی چوٹی پر پرچمِ یا حسین لہرا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یاسر ستودہ نامی ایک ایرانی کوہ پیما نے عراقی کردستان کے شیخادار پہاڑ کی چوٹی پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر اور ایران کے پرچم کے ساتھ پرچم یا حسین نصب کر دیا۔

انہوں نے اس سے قبل کے برسوں میں بھی یورپ و ایشیا کے مختلف پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کرتے ہوئے ’’یا حسین‘‘ اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی پرچم لہرایا تھا۔

شیخادار، عراقی کردستان کا سب سے اونچا پہاڑ شمار ہوتا ہے جو صوبے اربیل میں واق‏ع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲