24 اگست 2020 - 17:40
صہیونی میڈیا: ابو ظہبی نے اسرائیلی اور امریکی حکام سے ملاقات منسوخ کر دی

بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ایف 35 جنگی طیاروں کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کے سبب واشنگٹن اور تل ابیب کے عہدیداروں سے ملاقات منسوخ کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، المیادین نیوز ویب سائٹ نے آج (پیر کو) کچھ صہیونی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے لڑاکا طیاروں ایف 35 کی فروخت کے بارے میں دیئے جانے والے تاثرات سے متعلق تل ابیب اور واشنگٹن کے عہدیداروں سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملاقات جمعہ کو تینوں فریقوں (امریکہ ، صہیونی ریاست اور متحدہ عرب امارات) کے سفیروں کے مابین ہونے والی تھی۔

" عرب 48 " نیوز سائٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس خبر کو تین باخبر سفارتکاروں کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل صہیونی اخبار ’یدیعوت احارنوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ ابو ظہبی اور تل ابیب کے مابین معاہدے میں متحدہ عرب امارات کو امریکی ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کے لئے ایک خفیہ شق رکھی گئی ہے۔ لیکن اس خبر کے پھیلنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ، صہیونی عہدیداروں بشمول بینجمن نیتن یاھو نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی "فضائی برتری" غیر گفت و شنید ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست نے 13 اگست کو امریکہ کے ساتھ مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توسط سے تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، اور جلد ہی اس معاہدے پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولیعہد ابوظہبی محمد بن زاید آل نھیان‘‘ کے ذریعے وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے جائیں گے۔

.............

242