14 اگست 2020 - 15:12
صہیونی عہدیدار: بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں کوشاں

ایک صہیونی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد، اب یہ کہا جارہا ہے کہ بحرینی حکومت بھی جلد ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرے گی۔
اسرائیلی چینل "کین نیوز" نے آج (جمعہ کے روز) ایک صیہونی عہدیدار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ وہ بحرین کے مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے منتظر ہیں۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، صہیونی عہدیدار ، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا، نے بحرین اور اسرائیلی معاہدے پر دستخط کے لئے تاریخ نہیں بتائی۔

صہیونی ریاست اور بحرین کے سرکاری اداروں نے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں ، کچھ عرب خلیجی ریاستوں اور صہیونی ریاست کے مابین پشت پردہ ملاقاتوں کی خبریں شائع ہوئیں اور کہا جا رہا تھا کہ ان ممالک نے تل ابیب کے ساتھ قریبی سیکیورٹی تعلقات استوار کیے ہیں۔

دریں اثنا ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دوسرے عرب ممالک کے مقابلے میں زیادہ آزادانہ انداز اپنایا۔ جبکہ عمان اور سعودی عرب بھی خفیہ طور پر اس کاروان میں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲