اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام ’’اہل البیت (ع) مرکز حج ابراہیمی‘‘ کے عنوان سے ایک ویبنار منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس ویبنار کے اصلی موضوعات؛ ابراہیمی حج کا تحقق اور عالم اسلام و بشریت کے مسائل کا حل، اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے حج کی عظیم فضا سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ کار اور موسم حج کی تہذیبی اور تزویری تبدیلی میں مذہب اہل بیت(ع) کا کردار ہوں گے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل، آیت اللہ ’رضا رمضانی‘، امور حج و زیارات میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین ’سید عبد الفتاح نواب‘، شام میں حرم حضرت رقیہ(س) کے امام جماعت حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ’نبیل الحلباوی‘، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار ڈاکٹر ’سید شفقت حسین شیرازی‘ کے علاوہ افریقہ، انڈونیشیا، فن لینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکہ، سعودی عرب اور اٹلی سے علماء اور اہم شخصیات اس آنلاین نشست میں گفتگو کریں گے۔
یہ ویبنار ۲۸ جولائی ۲۰۲۰ بروز منگل کو ایران ٹائم کے مطابق دن کے ۲ بجے منعقد ہو گا شائقین حضرات پوسٹر پر دئے گئے ویب سائٹ اور انسٹاگرام کے ایڈرس کے ذریعے اس نشست میں شامل ہو سکتے ہیں۔

............
242