اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے کورونا کی دوا بنانے کے لئے ستاون تحقیقاتی ٹیموں کی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی کورونا تحقیقات کے عمل میں ایران عالمی سطح پر غیر معمولی طور پر سرگرم عمل ہے اور تحقیقاتی نتائج میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کا اینیمل ٹیسٹ اور ٹرائل کامیاب رہا ہے اور جلد ہی اس کا ہیومن ٹرائل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دنیا میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے جن میں سے پانچ لاکھ ترانوے ہزار مریض دم توڑ گئے اور بیاسی لاکھ چورانوے ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲