اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیروت کے مشرقی علاقے ’’عوکر‘‘ میں نکالی گئی اس احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے لبنانی عوام کے خلاف امریکہ کی وحشیانہ پابندیوں کی مخالفت کی۔ مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے آس پاس موجود خاردار تاروں کو ہٹانے کی کوشش کی۔ لیکن سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آبی توپوں کا استعمال کیا۔
مظاہرین نے امریکی پالیسیوں کی مذمت کے خلاف نعرے لگائے اور امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو آگ لگائی۔
لبنان کی اصلاحاتی تحریک کے سربراہ ، رائد الصائغ نے کہا ، "ہم یہاں امریکی سفیر جو لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہیں کے خلاف اور مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔
لبنان کی وفاداری پارٹی کے سربراہ احمد علوان نے کہا ، "ہم امریکی سفیر کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لبنانی امور میں مداخلت ویسے ہی ممنوع ہے جیسے ریاستہائے متحدہ کے داخلی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت ممنوع ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون کا ایک حصہ ہے۔ امریکی سفیر کے لئے بھی لبنانی امور میں مداخلت ممنوع ہے۔














ہمارے وٹس ایپ گروہ کو جائن کرنے کے لیے یہاں کلیک کیجیے
https://chat.whatsapp.com/Ho2HS7KIvQg6v011xGGuUy
شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲