اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے شہر مزار شریف میں بدھ کی شام کو ہوئے دو دھماکوں میں ایک شہری جانبحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
اس حملے میں پانچ شہری اور پانچ افغان پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے ترجمان ’عادل شاہ عادل‘ نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ایک گملے میں رکھی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ، اور دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
وزارت صحت بلخ کے سربراہ نے کہا: "ایک لاش اور دس زخمی افراد کو بوعلی سینا اسپتال لایا گیا ، جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔"
تاہم کسی گروپ یا فرد نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲