24 جون 2020 - 10:00
چین کے آگے امریکا پست، ٹرمپ نے پھر ماری پلٹی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے چین کے ساتھ کیا گیا ابتدائی تجارتی معاہدہ اب بھی برقرار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کر کہا کہ چین کے ساتھ کیا گیا ابتدائی تجارت کا معاہدہ اب بھی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے واشنگٹن کے ایک اعلی عہدیدار کے تبصرے سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اس معاہدے کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔

اس تبصرے کے بعد عالمی بازار کو زور کا جھٹکا لگا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کر کہا کہ چین کے ساتھ کیا گیا ابتدائی تجارت کا معاہدے بدستور برقرار ہے اور امید ہے کہ بیجنگ معاہدے کی شرطوں پر عمل کرے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جاری رہنا مشکوک نظر آ رہا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی افسر پیٹر ناوارو نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ یہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ 

342/