اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 380 افراد کی موت کے بعد اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9900 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج منگل کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 13 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ادھر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں راجیو گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت کا آکسیجن لیول نیچے ہے۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی بخار اور گلے میں خراش کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی رہا۔
دارالحکومت دہلی کی صورتحال کورونا کی وجہ سے مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔
342/