اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا نے صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11458 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 308993 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8884 ہے۔
ہندوستان میں کورونا نے سب سے زیادہ قہر مہاراشٹر، گجرات اور دہلی میں برپا کیا جہاں اس وبا سے مجموعی طورپر 6346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو ملک میں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کا 71.43 فیصد ہے۔
342/