اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز سے کہا ہے کہ وہ بارہ مئی کو عدالت میں حاضری دیں۔
احتساب عدالت نے حکم دیا ہے کہ بارہ مئی کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو ہر حال میں عدالت میں حاضر کیا جائے۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جیل کے حکام بغیر کسی عذر کے حمزہ شہباز کو بارہ مئی کو عدالت میں پیش کریں کیونکہ ان پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنی ہے۔
342/