اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پینٹاگون نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے اہلکاروں، ان کے اہل خانہ، اس وزارت خانے کے غیر فوجی ملازمین اور کانٹریکٹرز کے درمیان جو لوگ کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اسپوتنک نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس وقت امریکی وزارت دفاع کے ما تحت آنے والے افراد میں سات ہزار ایک سو پینتالیس لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ستائيس افراد کی اب تک موت ہو چکی ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
امریکا کی مسلح افواج کے دو سو چوراسی افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ دو ہزار تین سو چھتیس افراد کا علاج مکمل ہو چکا ہے اور وہ اسپتالوں سے گھر آ چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ جب امریکا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی تعداد گیارہ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی چونسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئي ہے۔
342/