اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈم شیف نے کہا کہ 50 ہزار امریکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں کیونکہ سینیٹ ٹرمپ کو صدارتی عہدے سے برطرف نہ کر سکی۔
ایڈم شیف نے ایم ایس ان بی سی سے گفتگو میں کہا کہ 50 ہزار امریکی ٹرمپ کی نا اہلی اور اپنے علاوہ کسی دوسرے کے بارے میں فکر نہ کرنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ ایڈم شیف کورونا بیماری کے بارے میں ٹرمپ کے رویے کا جائزہ لینے کے لئے ایک قانون بنائے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
342/