26 اپریل 2020 - 09:38
دنیا بھر میں کورونا وائرس اب تک 2 لاکھ افراد سے زائد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 28 لاکھ 75 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 28 لاکھ 75 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے، نیز 8 لاکھ 11 ہزار 660 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جوہان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آکر 53 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے اور  متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 551 ہوچکی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 23ہزارسے تجاوز کرگئی اور اموات کی تعداد 22 ہزار  902ہوچکی ہے۔

342/