21 اپریل 2020 - 07:52
امریکہ اورغیرعلاقائی طاقتوں کی خطے میں موججودگی علاقائی امن و سلامتی کے لئے حظرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکہ اور غیر علاقائی طاقتوں کی خطے میں موجودگی کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا حظرہ قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکہ اورغیرعلاقائی طاقتوں کی خطے میں موجودگی کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا حظرہ قراردیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس سے اٹلی اور دنیا بھر میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام ملکوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے اور باہمی تعاون کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور کوئی بھی ملک اکیلا اس مہلک وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ صدر روحانی نے انسانی جانوں کی حفاظت کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کورونا کے سخت شرائط میں بھی ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کا سلسلہ بڑی شد و مد کے ساتھ جاری رکھا جس کی بنا پر دنیا کے سامنے امریکہ کا غیر انسانی چہرہ مزید نمایاں ہوگيا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنے تجربات اٹلی اور دیگر متاثرہ ممالک سے شیئر کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

اٹلی کے وزير اعظم نے بھی اس گفتگو میں ایران میں کورونا وائرس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سلسلے میں  ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ، کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ مشکل سے دوچار ہیں۔ اٹلی کے وزير اعظم نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں باہمی تجربات کے تبادلے کا خیر مقدم اور استقبال کرتا ہوں۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے خطے میں ایران کے تعمیری کردار اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو خطے کا ایک اہم اور مؤثر ملک سمجھتے ہیں جس کی رفتار منطق اور انسانی ہمدردی پر استوار ہے۔

342/