20 اپریل 2020 - 09:20
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 65 سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 7 ہزار 339 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 7 ہزار 339 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 69  تک پہنچ گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16لاکھ 17ہزار 143 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے ،متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار 127 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 40 ہزار 565 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 265 ہو گئی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 52 ہزار 688 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے14 ہزار 711 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 71ہزار 12 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 1 لاکھ 98 ہزار 674 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 20 ہزار 453 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 660 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 972 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 19 ہزار 718 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 894ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 642 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 45 ہزار 742 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 60 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 67 ہو گئی۔

342/