20 اپریل 2020 - 08:31
شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نےآئی ایس پی آر کے حوالے سے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر انشاہ کے مغرب میں 10 کلو میٹر پر واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اکبر حسین جاں بحق جب کہ 3 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

342/