14 اپریل 2020 - 12:08
پاکستانی کابینہ کی لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری

پاکستان کی وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران  وفاقی کابینہ کی جانب سے لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 30 اپریل تک توسیع کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔

342/