
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق مسلح شرپسند سرحدی علاقے سراوان کے راستے ایران میں دراندازی کرنا چاہتے تھے، تاہم ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے انھیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا-
اس جھڑپ میں اسماعل قلندر زھی نامی ایران کا بارڈر سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جب مسلح شرپسندوں نے ایران کے اندر گھسنے کی کوشش کی تو بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کی تاب نہ لاتے ہوئے درانداز عناصر پاکستان کے اندر دوبارہ فرار کر گئے ۔
342