اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنرل حسین سلامی نے تہران میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس علاقے سے نکل جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہيں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عین الاسد چھاونی پر حملہ، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے انتقام کا آغاز تھا اور یقینی طور پر یہ عمل علاقے سے امریکیوں کے انخلاء اور ان کے ناامنی پیدا کرنے کے اقدامات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکی حکومت یہ سمجھ رہی تھی کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے مزاحمت کی مشعل خاموش ہو جائے گی لیکن اس علاقے سے متاثر ہوکر ایران، عراق، لبنان، شام اور مغربی اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عوام کی موجودگی نے قوموں کے درمیان اتحاد مزید مضبوط کر دیا۔
342