18 مارچ 2020 - 06:24
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی واجد علی جاں بحق ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی واجد علی جاں بحق ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے سپاہی واجد علی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے تھا۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں مخالف فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

342