اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف سے آج ایران کیلئے پاکستان کے نئے سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات کی اور انھیں اپنی تقرری کے اسناد پیش کئے۔ اس موقع پر محمدجواد ظریف نے کہا کہ تہران نے ہمیشہ ہی اسلام آباد کے ساتھ روابط کے فروغ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے نئے سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
/129