اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پر کفیل کی بیٹی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ مکہ میں فجر کے بعد ایک پولی کلینک کے باہر لہولہان لڑکی زخمی حالت ملی جسے فوری طبی امداد دے کر بچالیا گیا، لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑی میں الشرائع محلہ میں واقع گھر آرہی تھی کہ ڈرائیور نے راستہ بدل لیا اور گاڑی کو ویران علاقے میں لے گیا جہاں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ ڈرائیور نے زبردستی کرنے کی کوشش کی اور میری جانب سے مزاحمت کا سامنا ہونے پر چھری کے وار کیے جس سے میں لہولہان ہوگئی، ڈرائیور مجھے مردہ سمجھ کر کلینک کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بیان قلم بند کرنے کے فوری بعد چھاپہ مار کارروائی میں ڈرائیور کو نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا، ڈرائیور کا تعلق پاکستان سے ہے۔
/129
10 فروری 2020 - 04:23
News ID: 1009064
سعودی عرب میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پر کفیل کی بیٹی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔