اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں 50 سالہ بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے معائنے کے بہانے 90 بار جنسی استحصال کرنے پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی عدالت نے بھارتی ڈاکٹر منیش شاہ کو بچیوں اور خواتین مریضوں کا غیر ضروری اور تفصیلی معائنہ کرنے، جنسی اعضا کو بلا ضرورت ہاتھ لگانے اور جنسی استحصال کرنے کے 90 سے زائد شکایتوں پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں 17 خواتین کی شکایت پر پہلے بھی سزا ہوچکی ہے۔
بھارتی ڈاکٹر منیش پر جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے خواتین کا غیر ضروری معائنہ کرنے کا جرم 13 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ثابت ہو گیا تھا جس میں فرد جرم بھی عائد کردی گئی تھی، جیوری کو بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر کیخلاف مریضوں کو بوسہ دینا، گلے لگانا، کچھ کو خصوصی اور کچھ کو اسٹار قرار دینے کے شواہد موجود ہیں۔
/129
10 فروری 2020 - 04:23
News ID: 1009063
برطانیہ میں 50 سالہ بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کے معائنے کے بہانے 90 بار جنسی استحصال کرنے پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔