اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ جوزف بورل کیساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دوجانبہ اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے۔
اس موقع پر جوزف بورل نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے باہمی اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ ، علاقائی مسائل سمیت دہشتگردی کیخلاف جنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوزف بورل نے اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
/129
4 فروری 2020 - 09:23
News ID: 1007784
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی بدعہدی کے سامنے یورپی یونین کے کمروز موقف پر تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطے کے مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے۔