اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نیوز کے مطابق صوبہ ادلب میں سراقب کے جنوبی مغربی واقع جوباس اور سان علاقے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے اور اس وقت یہ علاقے شامی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔
اتوار کے روز بھی شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد شامی فوج خان طومان علاقے کے خلصہ دیہات کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔ کچھ عرصے سے شامی فوج نے دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد صوبہ ادلب میں ایک آپریشن شروع کیا جس کے بعد اس صوبے کے دسیوں علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ادلب شام میں دہشتگردوں کا آخری مرکز سمجھا جاتاہے۔
/129
3 فروری 2020 - 05:08
News ID: 1007334
شامی فوج نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ ادلب کے مشرق میں دو اور بستیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔