اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی میں ادب فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے اوردنیا بھر سے وفود کی شرکت جاری ہے، مختلف سیشنز میں ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی
افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے
کراچی آرٹس کونسل میں 3 روزہ فیسٹیول میں ادب کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
فیسٹیول کے پہلے روز ادب سے محبت کرنے والے افراد کھنچے چلے آئے، ادبی شخصیات نے ادب میلے کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا
میلے میں کتابوں کے اسٹالز اور کٹھ پُتلی تماشہ بھی سب کی توجہ کا مرکز رہا
ادب میلے کی روح رواں امینہ سید کا کہنا ہے کہ ادبی محافل شہر کی رونقیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، فیسٹیول میں کچھ ادبی کتب کی رونمائی بھی ہوگی۔
ادب فیسٹیول میں نادر کتب سمیت ادبی محافل کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔
/129
3 فروری 2020 - 04:39
News ID: 1007298
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی آرٹس کونسل میں دوسرے ادب فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔