2 فروری 2020 - 07:42
ایران اور افغانستان کا تعاون کے فروغ پر زور

ایرانی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ نے افغان قومی سلامتی مشیر کیساتھ ایک ملاقات میں کابل اور تہران کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق  "ابراہیم طاہریان" نے ہفتہ کے روز "حمد اللہ محب" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے افغانستان اپنے مفادات اور خارجہ پالیسی کی واضح تعریف کی بنیاد پر اپنے ہمسایہ ممالک سے آزادانہ تعلقات استوار کرتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس اصول کی روشنی میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ افغانستان کے دوسرے ہمسایہ ممالک بھی اسی رویے کا اپناتے ہوئے افغانستان سے تعلقات کا تعین کریں گے۔

 اس موقع پر طاہریان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان حکومت کی قیادت میں افغان امن عمل کا حمایت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف افغان انٹرا افغان ڈائیلاگ سے افغانستان میں قیام امن و استحکام آئے گا۔

طاہریان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان سے تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی نمانئدہ نے اس سے پہلے افغانستان کے سابق صدر "حامد کرزای" سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت افغان عمل سے متعلق بات چیت کی تھی۔


/129