اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عام ممالک اپنے مذبح خانوں کو قونصل خانے سے تبدیل نہیں کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیر کے بے بنیاد الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عام ممالک اپنے قونصل خانوں کو مذبح خانوں میں تبدیل نہیں کرتے، اپنے ہمسایوں پر حملہ نہیں کرتے، انسانی بحران کا باعث نہیں بنتے اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے اور ایران مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرط نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیرنے منگل کے روز ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جب ایران ایک عام ملک کی طرح موقف اپنائے تو ہم اپنے تعلقات کو بحال کرسکتے ہیں۔
/129
25 جنوری 2020 - 07:47
News ID: 1005229
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عام ممالک اپنے مذبح خانوں کو قونصل خانے سے تبدیل نہیں کرتے ہیں۔