22 جنوری 2020 - 16:01
علیگڑھ یونیورسٹی میں جنرل سلیمانی کی شہادت پر طلباء کا احتجاج

ہندوستان کی علی گڑھ یونیورسٹی کے طلباء نے جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی علی گڑھ یونیورسٹی کے طلباء نے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کر کے ’امریکہ مردہ باد’ ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگائے۔
طلباء نے بینر پر دونوں شہیدوں کی تصاویر چھپوا کر امام خمینی کے یہ دو جملے لکھے ہوئے تھے کہ ’شہادت بیداری کا حصہ ہے‘، ’ہمیں جتنا قتل کرو گے ہماری قوم اتنا بیدار ہوتی جائے گی‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲