اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے استقلال، پرسپولیس، سپاھان اور شہر خودرو فٹبال کلبز نے کہا ہے کہ وہ ایران میں سیکورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے سے متاثرہ ظالمانہ اور سیاسی فیصلے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔اے ایف سی نے ایران فٹبال فیڈریشن کے نام اپنے ایک خط میں کہا کہ ادارے کی ایگزیکٹیو کیمٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کی ٹیمیں ایشیائی لیگ مقابلوں کے میچ کسی غیر جانبدار ملک میں کھیلنے کی تیاری کریں۔ایشین فٹبال کنفڈریشن نے ایران میں بدامنی کو اپنے اس فیصلہ کی وجہ بتایا ہے جسے ایران نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
/129
19 جنوری 2020 - 09:10
News ID: 1003577
اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ فٹبال کلبز نے ایشین فٹبال کنفڈریشن ایے ایف سی کے سیاسی محرکات کے حامل فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے ایشیائی مقابلوں سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔