21 جنوری 2014 - 20:30
شام: غوطہ شرقیہ میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا عنقریب

شامی افواج نے غوطہ شرقیہ میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد اس علاقے میں کافی حد تک پیشقدمی کی ہے اور اس علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے دمشق کے نواح میں غوطہ الشرقیہ کے دو قصبوں "القاسمیہ اور الرمانیہ" میں جبہۃالنصرہ اور جبہۃالاسلامیہ نامی دو تکفیری دہشت گرد تنظيموں کا مکمل صفایا کردیا ہے۔ فوج کی پیشقدمی جاری ہے اور متعدد علاقوں پر فوج کا کنٹرول بحال ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود البلالیہ اور النشابیہ نیز کئی دوسرے علاقوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور فوجی دستے ان علاقوں کو مکمل طور پر تکفیری دہشت گردوں کی غلاظت سے پاک کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ان علاقوں کی آزادی درحقیقت دہشت گردوں کی تابوت میں ایک اور کیل ثابت ہوگی اور ان علاقوں میں دہشت گردوں کا صفایا ہونے کے بعد ان ٹھکانوں میں بھی سرکاری رٹ بحال ہونا ممکن ہوجائے گا جن پر حال ہی میں دہشت گردوں نے قبضہ جما رکھا ہے۔ شام کی سرکای افواج غوطہ شرقیہ کو بہت جلد دہشت گردوں سے پاک کرنے کا تہیہ کی ہوئی ہیں تاکہ ان علاقوں کو دہشت گردوں کی در اندازی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ الضمیر اور دوما کے علاقوں کی آزادی کے اسباب بھی فراہم کئے جاسکیں کیونکہ یہ دو علاقے غوطہ شرقیہ میں گھرے ہوئے دہشت گردوں کے لئے تزویری اہمیت رکھتے ہیں۔ دریں اثناء موصولہ اطلاعات کے مطابق سرکاری افواج نے منگل کے روز لیبر سٹی "عدرا" میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ اس شہر میں پیشقدمی کے لئے نیا محاذ کھول دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

تفصیلات کا لنک:

شام: ایک تکفیری کے اعترافات/ دہشت گرد مفتی ہلاک/ حلب ـ دمشق فضائی روٹ بحال