اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق، لبنان اور شام میں نہتے شہریوں کے خلاف برسرپیکار اور سعودی بندر بن سلطان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے مختلف علاقوں سے درجنوں صحافیوں کو اغوا کرکے حلب کے ایک اسپتال میں قید کر رکھا تھا جنہیں اس نے ایک ساتھ گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔اطلاعات کےمطابق یہ صحافی کافی عرصے سے حلب کے آنکھوں کے اسپتال میں قید کرلیا گیا تھا اور کل شام انہیں قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ ان صحافیوں میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم جبہۃالنصرہ کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے صحافی "قتیبہ ابو یونس، امین ابو احمد، سلطان الشامی اور محمد قرانیہ"، بھی شامل تھے چنانچہ کہا جاسکتا ہے کہ ان افراد کو حکومت کی حمایت کی بنا پر ہی نہیں قتل نہيں کیا گیا بلکہ ان افراد کو قتل کیا گیا جو داعش سے اختلاف رکھتے تھے۔ جبہۃالنصرہ کے حامی صحافیوں کو دسمبر کے مہینے میں حلب کے علاقے الکلاسہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ ادھر جبہۃالاسلامیہ نامی دہشت گرد تنظیم نے حلب کے نواحی علاقے النیرب میں داعش کے متعدد افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ شام کی سرکاری افواج نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے عدرا البلد میں جبہۃالاسلامیہ کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سرکاری افواج نے دمشق کے نواحی علاقے خان الشیخ میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
شام: شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کی باہمی جنگ جاری ہےحلب، ادلب اور ان کے نواح میں تکفیری ٹولے "داعش" اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے اور داعش ان سرحدی ٹھکانوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جن سے اس کو کل پسپا ہونا پڑا تھا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سعودی عرب بمقابل قطر و ترکی، کی نیابتی جنگ (پراکسی وار) جاری ہے اور سعودی حمایت یافتہ "جبہۃالاسلامیہ" اور قطر و ترکی کی حمایت یافتہ تنظیم "جیش المجاہدین" شام میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور شام دشمن دہشت گرد تنظیموں کی نئی تصویر اور نیا خاکہ عالمی برادری کے سامنے لانا چاہتی ہیں اور دوسری طرف سے دہشت گرد تکفیری تنظیم داعش بھی اپنے زیر قبضہ علاقوں کو وسعت دینا چاہتی ہے جبکہ کل اس تنظیم کو شمالی علاقوں میں اپنے بعض اہم ٹھکانوں سے پسپائی اخیار کرنی پڑی ہے۔
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
شام: شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کی باہمی جنگ جاری ہے
شامی وزیر: شام میں موجود تمام تنظیمیں دہشت گرد اور سب کا مرکز ایک ہےعمران الزعبی کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنسیوں کی تشہیری مہم کے برعکس شام میں لڑنے والی تمام تر تنظیمیں دہشت گرد ہیں۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات "عمران الزعبی" نے منگل کے روز نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نکتے:٭ بیرونی ایجنسیاں شام میں دہشت گردوں کو تقسیم کرکے مثبت دہشت گرد اور منفی دہشت گردوں میں بانٹنے کی کوشش کررہی ہیں وہ کہنا چاہتی ہیں کہ شام میں "اعتدال پسند دہشت گرد" بھی موجود ہیں جبکہ ہماری اطلاعات اور شواہد و دستاویزات بتاتی ہیں کہ یہ سارے گروہ دہشت گرد ہیں اور شام کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور نام کے اختلاف سے اس حقیقت کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ سب ایک جیسے ہیں؛ آپ شام میں جتنی بھی دہشت گرد تنظیموں کے نام سن رہے ہیں وہ سب دہشت گرد ہیں۔ ٭ حکومت شام صرف اپنی قوم کے مفاد کے لئے جنیوا 2 کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتی ہے۔ جنیوا 2 میں ایران کی موجودگی کا مسئلہ:
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے مکتب اہلبیت(ع) کی نشر و اشاعت میں قابل ستائش قدم اٹھائے ہیں
شام: داعش اور دوسرے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی سیرین ہیومین رائٹس واچ نامی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے 34 دہشت گرد صوبہ ادلب کے علاقے الزاویہ میں دوسری دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مرکز نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز "شامی عبداللہ عزام" کے نام سے شہرت پانے والا عراقی دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیم "جند الشام" کا سرغنہ "عبدالعزیز القطری"، "جمال معروف" کی سرکردگی میں دہشت گردی کرنے والے گروہ "شہدائے شام" کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
شام: داعش اور دوسرے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی
شام: تشدد پسند دہشت گردوں کا روحانی باپ ہلاک، تفصیلاتذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اسامہ بن لادن کے ساتھی اور جند الشام یونٹس نامی دہشت گرد تنظیم کے سرغنے "ابو عبدالعزیز القطری" کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، دمشق میں العالم نیٹ ورک کے مقامی ڈائریکٹر "حسین مرتضی" نے باخبر ذرائع کے حوالے سے جند الشام کے بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر اور عراقی شہریت کے حامل ابو عبدالعزیز القطری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔مذکورہ دہشت گرد کمانڈر کو اپنی شدت پسندی اور درندگی کی بنا پر شام میں تشدد پسند تنظیموں کا باپ سمجھا جاتا ہے اور اسی بنا پر اس کو "شامی عبداللہ العزام" کا لقب دیا گیا ہے۔
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
شام: تشدد پسند دہشت گردوں کا روحانی باپ ہلاک، تفصیلات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭