7 دسمبر 2013 - 20:30
ایران نے جدید نسل کے سینٹریفیوجز کے بارے میں اطلاعات فراہم کردیں

اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ادارے کو جدید نسل کے سینٹریفیوجز کے بارے میں اطلاعات فراہم کردی ہیں۔

ابنا: ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان کمالوندی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ادارے کو جدید نسل کے سینٹریفیوجز کے بارے میں اطلاعات فراہم کردی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کے لئے نئی نسل کے سینٹریفیوجز پہلی اور دوسری نسل کے سنٹریفیوجز کے بعد تجربہ کے مرحلے سے گزر گئے ہیں۔ اور ایران 20 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر اپنی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھےگا۔......./169