اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی شہر ریف حلب میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے دوران جبہۃالنصرہ کا کمانڈر "رمضان العمانی" المعروف "خطیب اللیبی" اپنے 25 سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ رمضان العمانی لیبیا کے شہر بن غازی سے شام میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے بھجوایا گیا تھا جہاں وہ ریف حلب کے نواح میں واقع "کویرس" نامی قصبے میں شامی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
20 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 465090
شام کے شمال میں القاعدہ اور شامی افواج کے درمیان شدید جھڑپوں میں القاعدہ سے وابستہ جبہۃالنصرہ دہشت گرد ٹولے کا ایک لیبیائی کمانڈر اور اس کے 25 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔