اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسلح عناصر حلب کے کرد علاقے عین الراس پر حملے کے لئے تیار ہورہے ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ ترکی سے نکل کر شام کی سرحد پر تعینات کئے گئے ہیں۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "دولۃالاسلامیۃ في العراق والشام" (داعش)، القاعدہ سے وابستہ جبہۃالنصرہ اور فری سیرین آرمی کے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد گذشتہ تین دنوں سے ترکی اور شام کی سرحدوں پر اکٹھے ہورہے ہیں اور کردوں کے علاقے راس العین پر حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ ادھر موصولہ رپورٹ کے مطابق کردوں کی حمایت کے لئے مسلح یونٹیں بھی اس علاقے میں تعینات ہوئی ہیں اور علوک نامی گاؤں میں القاعدہ کا صفایا کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ الحدث نیوز نے بھی کہا ہے کہ ترکی اور شام کی سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے اور دہشت گرد حملے کی ہدایات وصول کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس علاقے میں مارٹرز سے گولہ باری ہورہی ہے۔ الحدث کی رپورٹ کے مطابق علاقے کے کرد اور عرب نوجوان اور بوڑھے سب مسلح ہوکر دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭