13 اکتوبر 2011 - 20:30

بی بی سی کی اردو ویب سائٹ پر یہ جھوٹی خبر شایع ہوئی یے جس میں کہا گیا ہے کہ ھزارہ وفد نے سید ناصر علی شاہ کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جبکہ یہ خبر حقائق کے سراسر منافی ہے۔

ابنا: کوئٹہ کے رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ نے اس خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جبکہ حکومتی بے حسی انتہا پر اور حکومت کی طرف سے دھشتگردوں کی سرپرستی عروج پر یے صدر سے ایسی کوئی ملاقات قوم کا سر خم کرنے کے مترادف ہے اور جو کوئی ایسی ملاقات کی کوشش کرے گا اس کا کردار میر جعفر اور میر صادق کے کردار سے ہی ملتا ہے۔

سید ناصر علی شاہ نے حکومت وقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے جسے اس کو نبھانا چاہئے اور متاثرین کے جائز مسایل کو از خود حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے منفی حربوں اور ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی یے جوکہ قابل مذمت اور متاثرہ خاندانوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

............

/110-169

- صدرزرداری: ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں‌ ملوث عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا