اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علمائے اسلام کے عالمی اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر شیخ یوسف القرضاوی ـ جنہوں نے حال ہی میں قذافی کے قتل کا فتوی دیا تھا ـ نے کہا: انتہاپسند سلفیت عوامی انقلابات کو سفیہانہ اور احمقانہ قرار دیتے ہیں۔ شیخ یوسف القرضاوی نے ان بظاہر دینی علماء پر تنقید کرتے ہوئے کہا: سلفی علماء کے مطابق، حکام پر تنقید و اعتراض ایک زہر آلود فتنہ ہے، جبکہ ظلم کے خلاف قیام اسلام کے احکام میں سے ہے۔ انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں علمائے اسلام کے عالمی اتحاد کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خطے کے ممالک میں اسلامی قوانین کی بنیاد پر شہری اور عوامی حکومتوں کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: "ظلم و ستم انقلابات کا سرچشمہ ہے"۔قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے بھی مصر اور حجاز کے مفتیوں کے نام اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا تھا کہ اسلامی ممالک میں شروع ہونے والی تحریکیں روئے زمین پر ظلم و فساد کے خلاف شروع ہوئی ہیں چنانچہ یہ درست نہیں ہے کہ مفتی حضرات ان تحریکوں کو حرام قرار دیں۔
- آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی: حجاز اور مصر کے مفتی اپنے فتووں پر نظر ثانی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110