1 نومبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد سے قانون نافد کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور ان گرفتار افراد کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے۔ بےگناہ افراد کی گرفتاری اور انتظامیہ کا مسلسل لاعلمی کا اظہار احتجاج کا سبب بن سکتا ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی کراچی پریس کلب میں لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بےگناہ افراد کی گرفتاری اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل لاعلمی کا اظہار احتجاج کا سبب بن سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد سے قانون نافد کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور ان گرفتار افراد کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے،علامہ حسن ظفر نے کہا کہ اگر ان گرفتار نوجوانوں کے بارے میں پولیس اور رینجرز مسلسل لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان گرفتاریوں کو خفیہ اداروں کی کاروائی بتایا جا رہا ہے،انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے اس سلسلہ کا فوری نوٹس لے اور لاپتہ افراد کی گرفتاری ظاہر کرے،بصورت دیگر ملت جعفریہ ملک بھر میں احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

............

/110