قبلۂ اول میں یہودی آباکاروں کی دراندازی

  • انتہاپسند بن گویر سمیت 1000سے زائد یہودی آبادکاروں کی مسجد الاقصیٰ میں دراندازی / قبلۂ اول کی اعلانیہ بےحرمتی

    انتہاپسند بن گویر سمیت 1000سے زائد یہودی آبادکاروں کی مسجد الاقصیٰ میں دراندازی / قبلۂ اول کی اعلانیہ بےحرمتی

    اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اتوار کے روز سیکڑوں آبادکاروں کی قیادت کرتے ہوئے بیت المقدس میں واقع قبلۂ اول "مسجد الاقصیٰ" کے احاطے میں اشتعال انگیز مارچ اور بڑے پیمانے پر دراندازی کی، جو یہودی مذہبی موقع ’تشعہ بے آو‘ کے موقع پر کی گئی۔ فلسطینی تنظیموں اور بعض ممالک نے اس صہیونی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی / کم از کم 1251 غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں زبردستی داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں، گانے گائے اور رقص کیا، یہ سب کچھ اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں ہؤا۔