غزہ میں اسرائیلی جارحیت

  • اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مجرم ہے ،اس کو سزا ملنی چاہیے : مولانا کلب جواد نقوی

    اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مجرم ہے ،اس کو سزا ملنی چاہیے : مولانا کلب جواد نقوی

    ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو’عالمی یوم قدس‘کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے فلسطین کی آزادی ،قبلۂ اول کی بازیابی ،غزہ ،لبنان اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مولانا کلب جواد نقوی کی رہنمائی میں آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اول مولانا کلب جواد نقوی کی اقتدار میں نماز اداکی گئی ،اس کے بعد نمازی بڑی تعداد میں احتجاج کرتے ہوئے بڑے امام باڑے کے چبوترے پر جمع ہوئے ۔اس دوران مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور قبلۂ اول کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔