علی السرای

  • ایک عراقی صحافی کا رہبر شہید امام خامنہ ای کی شان میں اظہار عقیدت

    آہ اے رہبر شہید!

    ایک عراقی صحافی کا رہبر شہید امام خامنہ ای کی شان میں اظہار عقیدت

    اے میرے عظیم رہبر! آیت اللہ خامنہ ای! میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اس جنگ کے حقیقی فاتح ہیں/ اے ابو مجتبیٰ! آرام سے سوئیں، کیونکہ آپ کی میراث ان مردوں کے ہاتھوں میں ہے جو سخت ترین طوفانوں کے سامنے کھڑے ہیں؛ ایسے مرد جو چٹانوں کو ہلا دیتے ہیں لیکن ان کے قدم ان کے عقیدے اور مشن و مقصد کے راستے میں، ہرگز نہیں ڈگمگاتے۔/ میں پوری صراحت اور بلند آواز کے ساتھ کہتا ہوں: دشمن اس میدان میں واقعی ایک بڑی غلطی اور غلط حسابات سے دوچار ہؤا؛ کیونکہ اس نے ایران کی مبعوث امت کی تاریخ اور تجربے کو نہیں پہچانا اور شیعہ ثقافت میں شہادت کے معنی و مفہوم سے غافل رہا۔