صہیونیوں کی پسپائی

  • ایران کی مسلح افواج کی دھمکی کام کر کئی؛ صہیونی رژیم نے ضاحیہ بیروت پر حملہ ملتوی کر دیا

    اسرائیل ان ٹربل؛

    ایران کی مسلح افواج کی دھمکی کام کر کئی؛ صہیونی رژیم نے ضاحیہ بیروت پر حملہ ملتوی کر دیا

    ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جنوبی بیروت کے علاقے "ضاحیہ" پر کسی بھی حملے کے نتائج کے بارے میں واضح انتباہ کے بعد، اسرائیلی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ امریکہ کی مداخلت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ / اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا: صہیونی ریاست کی طرف سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے پیش نظر، اگر ضاحیہ اور بیروت پر بمباری کی دھمکی پر عمل درآمد ہوتا ہے تو مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی حصوں اور فوجی بستیوں کے باشندوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر جان پیاری ہے اور نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔