شہدائے ملت جعفریہ پاکستان

  • تصویری رپورٹ | پاکستان: ملت جعفریہ کے شہداء کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد

    تصویری رپورٹ | پاکستان: ملت جعفریہ کے شہداء کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد

    بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کراچی کی جامع مسجد حسینی میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس مخلص اور بہادر عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سابق نائب سیکرٹری جنرل، شہید علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے وفادار محافظ شہید سرفراز بنگش کی یاد میں منعقد ہوئی تھی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی نائب چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی خطاب کیا اور شہداء کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔