دھمکی

  • شام کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے، صہیونی وزیر

    صہیو-امریکی ٹولے کی چاپلوسی کام نہ آئی؛

    شام کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے، صہیونی وزیر

    اگرچہ شامی باغیوں نے اقتدار پر قبضے کے بعد اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، اس کے وحشیانہ حملوں اور شامی علاقوں پر قبضے اور شام کی پوری فوجی صلاحیتوں کی نابودی پر رد عمل ظاہر نہیں کیا اور بحیثیت مجموعی صہیونیوں اور امریکیوں کی خوشامد کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنایا، لیکن وہ پھر بھی راضی نہ ہوئے اور اب نیتن یاہو کابینہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف جنگ ضرور ہوگی!